Skip to content

Take It Down.
عریاں تصاویر کا آن لائن ہونا باعث خوف ہوتا ہے ,
لیکن اسے ہٹانے کی امید موجود ہے۔

یہ سروس وہ واحد اقدام ہے جو آپ 18 سال کے ہونے سے پہلے آن لائن عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح فوٹوز اور ویڈیوز کو ہٹانے میں مدد کے لیے کر سکتے ہیں۔

شروع کریںs

Take It Down کیا ہے؟

Take It Down ایک مفت سروس ہے جو آپ کے 18 سال سے کم ہونے پر آن لائن آپ کی لی گئیں عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح تصاویر یا ویڈیوز کو ہٹانے یا ان کو شیئر کرنے کو روکنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ سروس کا استعمال کرتے ہوئے آپ بے نام رہ سکتے ہیں اور آپ کو اپنی تصاویر یا ویڈیوز کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ Take It Down ان عوامی یا غیر مرموز کردہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرے گی جو شامل ہونے سے متفق ہوں۔

آپ کے ساتھ ایسا ہونا باعث خوف ہوتا ہے، لیکن ایسا کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ آپ پہلا قدم اٹھا چکے ہیں، اور اگلے اقدامات میں آپ کی مدد کے لیے ہم یہاں موجود ہیں۔ Take It Down قومی مرکز برائے گمشدہ و استحصال شدہ اطفال کی جانب سے فراہم کردہ سروس ہے۔

Take It Down کس کے لیے ہے؟

Take It Down ان افراد کے لیے ہے جن کی عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح حالات میں اس وقت تصاویر اتاری یا ویڈیوز بنائی گئی تھیں جب وہ 18 سال سے کم عمر تھے جس کے حوالے سے انہیں یقین ہے کہ انہیں آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے یا کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ آپ نے کسی کو تصویر بھیجی ہو، لیکن اب وہ آپ کو دھمکا رہے ہیں یا انہوں نے اسے کہیں اور پوسٹ کر دیا ہے۔ خواہ آپ اس حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہی کیوں نہ ہوں کہ آیا تصویر کو شیئر کیا جا چکا ہے لیکن اسے ان جگہوں سے ہٹانے کی کوشش میں کچھ مدد چاہتے ہوں جہاں یہ آن لائن ظاہر ہو سکتی ہے، تو یہ سروس آپ کے لیے ہے۔

اگر آپ کے 18 سال یا زائد عمر کے ہوتے ہوئے بھی آپ کی کوئی صریح تصویر ہے، تو آپ stopncii.org پر مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

Take It Down کیسے کام کرتی ہے؟

Take It Down 18 سال سے کم عمر افراد کی عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح تصاویر یا ویڈیوز کو ہیش ویلیو کہلایا جانے والا ایک منفرد ڈیجیٹل فنگر پرنٹ تفویض کر کے کام کرتی ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز اپنی سروسز پر ان تصاویر یا ویڈیوز کی نشاندہی کے لیے ہیش ویلیوز کا استعمال کر سکتے ہیں اور اسے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ تصویر یا ویڈیو کے آپ کی ڈیوائس سے کہیں اور منتقل ہونے یا کسی اور کے اسے دیکھنے کے بغیر انجام پاتا ہے۔ NCMEC کو صرف ہیش ویلیو فراہم کی جائے گی۔

یہ اس طرح سے کام کرتا ہے:

اپنی ڈیوائس سے وہ صریح تصویر یا ویڈیو منتخب کریں جسے آپ ہیش یافتہ بنانا چاہتے ہیں اور "شروع کریں” پر کلک کریں۔

ہر تصویر یا ویڈیو کے لیے، Take It Down ایک "ہیش” یا ڈیجیٹل فنگر پرنٹ تخلیق کرے گی جسے اس تصویر یا ویڈیو کی ہو بہو نقل کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی تصویر یا ویڈیو آپ کی ڈیوائس پر رہتی ہے اور اسے اپ لوڈ نہیں کیا جاتا۔ ہیش کو ایک محفوظ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے جسے NCMEC برقرار رکھتی ہے جسے صرف شامل ہونے والے ان آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی عوامی یا غیر مرموز کردہ سائٹس اور ایپس کو آپ کے صریح مواد کے ہیشز کے سلسلے میں اسکین کرنے کے لیے اس فہرست کا استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اگر ایک آن لائن پلیٹ فارم اپنی عوامی یا غیر مرموز کردہ سروس پر ایک ایسی تصویر یا ویڈیو کی نشاندہی کرتا ہے جو ہیش ویلیو سے مماثل ہے، تو وہ صریح مواد کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کارروائی کر سکتا ہے!

براہ کرم اپنی طرف سے تصاویر/ویڈیوز یہاں جمع کروانے کے بعد انہیں کسی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ آپ کی تصویر یا ویڈیو کی ہیش ویلیو کے فہرست میں شامل ہو جانے کے بعد، آن لائن پلیٹ فارمز انہیں اپنی عوامی یا غیر مرموز کردہ سروسز کو اسکین کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مواد کو مستقبل میں پوسٹ کریں، تو اسے فلیگ کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

ماضی میں پہلے سے پوسٹ کردہ مواد کو ہٹانے کے معاملے میں آن لائن پلیٹ فارمز کی صلاحیتیں محدود ہو سکتی ہیں۔ اضافی مدد کے لیے یا اگر آپ اس مخصوص مقام سے واقف ہوں جہاں آپ کی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، تو آپ NCMEC کی CyberTipline کو بھی رپورٹ کر سکتے ہیں جہاں ہم اضافی سروسز اور معاونت کی پیشکش کرتے ہیں۔

زیادہ اہم یہ ہے کہ براہ راست کرم کو یاد رکھیں، آپ نہیں ہیں! اس سروس کے بارے میں مزید معلومات اور دیگر وسائل کے لیے، وسائل اور معاونت دیکھیں۔

وسائل ملاحظہ کریں

heading decoration

وسائل اور معاونت

View Support Resource

اگر آپ کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر براہ راست رپورٹ کرنے سمیت آن لائن مواد کو ہٹانے میں اضافی مدد درکار ہو۔

View Support Resource

اگر آپ ان تصاویر کے حوالے سے خود کو دھمکی دینے والے فرد یا آن لائن استحصال کی دیگر اشکال کی رپورٹ کرنا چاہتے ہوں۔

View Support Resource

اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہیں اور جذباتی معاونت کے متعلق مزید معلومات چاہتے ہیں، تو NCMEC کی دماغی صحت کی سروسز کے متعلق مزید جاننے کے لیے ذیل میں کلک کریں۔