Skip to content

اگر آپ اس وقت 18 سال سے کم عمر تھے جب آپ کی تصاویر عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح صورتحال میں اتاری گئی تھیں اور آپ کو یقین ہے کہ انہیں شیئر کر دیا گیا ہے یا کر دیا جائے گا، تو آپ یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کی ڈیوائس پر تصویر یا ویڈیو ہونا لازمی ہے۔

جی نہیں، آپ کو اپنی تصاویر یا ویڈیوز کے حوالے سے ہیش تخلیق کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کسی ذاتی معلومات کو شیئر کرنے کی ضرورت نہیں۔

جی نہیں، اگر آپ 18 سال سے کم عمر ہیں، دنیا میں کہیں بھی موجود ہیں اور ایسی عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر صریح تصاویر میں نمایاں ہیں جنہیں آن لائن شیر کیا گیا ہے، تو آپ یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سروس میں فعال شرکت کنندگان کی فہرست دیکھنے کے لیے شرکت کنندہ کمپنیوں کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اس سروس کے لیے استعمال ہونے والی تصویر اور ویڈیو ہیش کرنے کی ٹیکنالوجی مرموز کردہ پلیٹ فارمز یا سطحوں پر کام نہیں کرے گی۔

جی ہاں، اگر کوئی فرد آپ کے 18 سال سے کم عمر ہونے پر آپ کی لی گئی عریاں، نیم عریاں یا جنسی طور پر صریح تصویر شیئر کرتا ہے، تو اسے بچے کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا مواد یا کچھ دائرہ ہائے اختیار میں فحش نگاری سمجھا جا سکتا ہے۔ اس میں Take It Down کو جمع کروانے کے لیے تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا بھی شامل ہے۔

جی ہاں! اگر آپ اس وقت 18 سال سے کم عمر تھے جب آپ کی تصویر اتاری یا ویڈیو بنائی گئی تھی، تو آپ تب بھی یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

خواہ آپ جانتے ہوں کہ تصویر یا ویڈیو شیئر کی جا چکی ہے، ہم مواد کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کے لیے اس سروس کا استعمال کرنے میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آپ اس مخصوص تصویر یا ویڈیو کو ہٹوانے میں مدد یا اضافی سروسز اور معاونت کے لیے CyberTipline کو رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، بدقسمتی سے، تمام عمر اور تمام پس مناظر اور حالات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی عریاں، نیم عریاں یا جنسی طور پر صریح تصاویر اکثر آن لائن شیئر ہوتی ہیں۔ اس سے نبرد آزما ہونے میں آپ تنہا نہیں ہیں اور آپ کے لیے معاونت موجود ہے۔ مزید معلومات اور وسائل کے لیے یہ سائٹ ملاحظہ کریں۔

ہیش ویلیو کو ایک ڈیجیٹل فنگر پرنٹ سمجھیں۔ ہر تصویر یا ویڈیو کو ایک منفرد ہیش ویلیو حاصل ہوتی ہے جو اسے دوسری تصاویر اور ویڈیوز سے مختلف بناتی ہے۔

جی نہیں، آپ کی تصویر یا ویڈیو آپ کی ڈیوائس پر رہے گی اور اس عمل کے حصے کے طور پر جمع نہیں کروائی جائے گی۔ آپ کی تصویر یا ویڈیو سے تخلیق کردہ منفرد ہیش کو NCMEC کی پیش فہرست میں شامل کیا جائے گا جو کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہو گی۔

معلومات شرکت کنندہ آن لائن پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب بنائی جائے گی جو ان تصاویر یا ویڈیوز کو شناخت کرنے، ہٹانے، اور جہاں موزوں ہو NCMEC کی CyberTipline پر ان کی رپورٹ کرنے کے لیے اپنی عوامی یا غیر مرموز کردہ سروسز اسکین کر سکتے ہیں۔

جی نہیں، چونکہ یہ ایک بے نام سروس ہے، اس لیے آپ کی مخصوص فائلز کسی آن لائن پلیٹ فارم کی عوامی یا غیر مرموز کردہ سروس پر تلاش کیے جانے پر آپ کو مطلع کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اگر آپ اضافی سروسز کے لیے NCMEC کے ساتھ مربوط ہونا چاہیں، اور اپنا نام اور رابطے کی معلومات شیئر کرنے کے معاملے میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے TakeItDown@ncmec.org پر رابطہ کریں۔

جی نہیں، اگرچہ شرکت کنندہ آن لائن پلیٹ فارمز اپنی عوامی یا غیر مرموز کردہ سروسز پر آپ کی تصویر یا ویڈیو اسکین کرنے کے قابل ہوں گے، مگر یہ چیز دیگر سائٹس پر مواد کو اپ لوڈ ہونے سے نہیں روک سکے گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے پاس ماضی میں پہلے ہی پوسٹ کردہ مواد کو ہٹانے کے لیے محدود صلاحیتیں ہوں۔اگر آپ اپنی صریح تصویر کسی دوسرے ویب صفحے یا سوشل میڈیا صفحے پر تلاش کرتے ہیں، تو CyberTipline http://www.cybertipline.org/ پر اس کی رپورٹ کریں اور ہم اسے ہٹوانے میں آپ کی مدد کے لیے آپ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے اضافی سوالات ہیں یا آپ کو مزید مدد درکار ہے، تو آپ TakeItDown@ncmec.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔ خود کو دستیاب وسائل کے متعلق مزید معلومات کے لیے، وسائل اور معاونت کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

جی نہیں، تصاویر اور ویڈیوز کو ریورس انجنیئر یا NCMEC کے ساتھ شیئر کردہ ہیش ویلیو سے تخلیق نہیں کیا جا سکتا۔

سب سے پہلے، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ مدد دستیاب ہے اور آپ تنہا نہیں ہیں۔ NCMEC CyberTipline آپریٹ کرتا ہے جو کہ آن لائن بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کی تمام اقسام کے لیے ایک آن لائن رپورٹنگ سسٹم ہے۔ اگر کوئی آپ کی عریاں تصویر پھیلانے کی دھمکی دے رہا ہے یا اس سے آپ کو ہراساں کر رہا ہے، تو آپ کو CyberTipline رپورٹ تخلیق کرنی چاہیئے، خواہ آپ پہلے ہی کیوں نہ اپنی تصویر یا ویڈیو تلاش کرنے کے لیے اس سروس کا استعمال کر چکے اور ایک ہیش جمع کروا چکے ہوں۔ آپ www.cybertipline.org پر یا 1-800-THE-LOST (1-800-843-5678) پر کال کر کے رپورٹ کر سکتے ہیں۔