Skip to content

آپ کی معلومات کی رازداری برقرار رکھنا قومی مرکز برائے گمشدہ و استحصال شدہ اطفال کے لیے اہم ہے (مجموعی طور پر "NCMEC”، "ہم،” "ہمیں،” یا "ہمارا/ہماری/ہمارے”)۔ اس رازداری کی پالیسی ("رازداری کی پالیسی) کو اس بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ NCMEC کیسے ملاحظہ کاروں اور Take It Down ویب سائٹ ("سائٹ”) کے صارفین کے متعلق معلومات جمع کرتا، استعمال کرتا، برقرار رکھتا، منکشف کرتا اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔ NCMEC کی عمومی رازداری کے معلومات یا NCMEC کے متعلق معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری مرکزی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

آپ درج ذیل متعلقہ لنک پر کلک کر کے اس رازداری کی پالیسی میں موجود مخصوص موضوعات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

 

NCMEC کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات

NCMEC معلومات کیسے جمع کرتا ہے

NCMEC معلومات کیسے استعمال کرتا ہے

NCMEC فریقین ثالث پر معلومات کیسے منکشف کرتا ہے

کوکیز اور دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجیز

سکیورٹی

برقراری

بچوں کی رازداری

فریقین ثالث اور دیگر ویب سائٹس کے لیے لنکس

اس رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں

رابطے کی معلومات

NCMEC کی جانب سے جمع کی جانے والی معلومات

ہم اس سائٹ پر دانستہ طور پر آپ کی قابل شناخت معلومات جمع نہیں کرتے۔

NCMEC کیسے آپ کی معلومات جمع کرتا ہے

آپ کی جانب سے کسی تصویر کا ہیش کردہ ورژن جمع کروائے جانے پر، اس ہیش کو ایک منفرد ڈیجیٹل فنگر پرنٹ تفویض کیا جاتا ہے جس میں قابل شناخت معلومات شامل نہیں ہوتیں۔ ہم تصویر کے ہیش کردہ ورژن کی بنیاد پر آپ کی جانب سے جمع کروائی گئی تصویر دیکھنے سے قاصر ہیں اور ہوں گے۔ علاوہ ازیں، آپ کی جانب سے ہمیں کسی تصویر کا ہیش کردہ ورژن جمع کروائے جانے پر، ہمارے پاس تصویر کے فائل کے نام تک رسائی ہوتی ہے۔ اس لیے، ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ کوئی قابل شناخت معلومات، جیسا کہ آپ کا نام یا تاریخ پیدائش، اپنے فائل کے نام میں شامل نہ کریں۔ ہم کوکیز کے استعمال کے ذریعے ویب سائٹ کے ساتھ آپ کے تعاملات کے متعلق محدود معلومات بھی جمع کر سکتے ہیں۔ ہمارے کوکیز کے استعمال سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ذیل میں "کوکیز اور دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجیز” کے نام سے موجود سیکشن ملاحظہ کریں۔

NCMEC کیسے معلومات کا استعمال اور ان پر عمل کاری کرتا ہے

NCMEC صرف اس سائٹ پر وضاحت کردہ مقاصد کے لیے آپ کی معلومات کا استعمال کرے گی، جو کہ عموماً انٹرنیٹ سے صریح تصاویر ہٹانے میں اعانت کرنا ہوتا ہے۔ ہم دانستہ طور پر صارفین سے قابل شناخت معلومات جمع نہیں کرتے؛ اس حد تک کہ آپ NCMEC کو فائل کے نام کے ذریعے اپنی قابل شناخت معلومات جمع کرواتے ہیں، اس قابل شناخت معلومات پر اس پالیسی کے اندر شناخت کردہ محدود مقاصد کے لیے عمل کاری کی جائے گی۔

NCMEC فریقین ثالث پر معلومات کیسے منکشف کرتا ہے

NCMEC درج ذیل فریقین ثالث پر معلومات منکشف کر سکتا ہے:

  • فریق ثالث سائٹس۔ انٹرنیٹ سے آپ کی ہیش کردہ تصویر کو ہٹانے کے عمل کے حصے کے طور پر، ہم اس فریق ثالث کے پلیٹ فارم سے تصاویر ہٹانے کے مقصد کے لیے ہیش کردہ تصویر ان فریق ثالث پلیٹ فارمز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہوں نے اپنی عوامی یا مرموز کردہ سائٹس اور ایپس کو ہیش کردہ تصویر کے حوالے سے اسکین کرنے کے لیے ہیش کردہ تصویر استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہو۔ آپ یہاں کلک کر کے ان شرکت کنندہ پلیٹ فارمز کے متعلق مزید معلومات سے واقف ہو سکتے ہیں۔
  • سروس فراہم کنندگان۔ ہم آپ کی ہیش کردہ تصویر سروس فراہم کنندگان پر منکشف کر سکتے ہیں۔ دیگر چیزوں کے ساتھ، سروس فراہم کنندگان ہماری سائٹ کا نظم کرنے، سرویز کا انعقاد کرنے، تکنیکی معاونت فراہم کرنے، ادائیگیوں پر عمل کاری کرنے، اور احکامات پر عمل درآمد میں اعانت میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
  • ادارہ نفاذ قانون۔ ہم آپ کی ہیش کردہ تصویر عدالتی طلبیوں، وارنٹس، یا عدالتی احکامات کے جواب میں، یا کسی قانونی عمل سے تعلق میں یا متعلقہ قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے منکشف کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کا تعین یا انہیں استعمال کرنے، کسی قانونی دعوے کے خلاف دفاع، تفتیش، اجتناب یا ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے، مشتبہ جعل سازی، کسی فرد یا پراپرٹی کے تحفظ، یا ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی پر بھی آپ کی ہیش کردہ تصویر منکشف کر سکتے ہیں۔

کوکیز اور دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجیز

کوکیز وہ چھوٹی متنی فائلز ہوتی ہیں جنہیں آپ کی جانب سے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے پر آپ کے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر لگا دیا جاتا ہے۔ ضروری کوکیز کے بغیر، ویب سائٹ ایسے ہموار انداز میں کام نہیں کرے گی جیسا کہ ہم چاہتے ہیں اور ہم آپ کی جانب سے درخواست کردہ سروسز فراہم کرنے سے قاصر ہو سکتے ہیں۔ ہم ضروری کوکیز استعمال کرتے ہیں جن کا حوالہ کبھی کبھار "انتہائی ضروری” کوکیز کے طور پر دیا جاتا ہے اور جو اس سائٹ کے آپریشن کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ اس سائٹ پر استعمال ہونے والی ضروری کوکیز کی تشکیل کاری ایسے کی گئی ہے کہ آپ کے بارے میں قابل شناخت معلومات جمع نہ کی جائیں۔

ہم آپ کی قابل شناخت معلومات جمع کرنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر رویہ جاتی تشہیر یا دیگر اقسام کی کوکیز استعمال نہیں کرتے۔ اس لیے، ہم اس وقت "ٹریک نہ کریں” ترتیبات یا دیگر متعلقہ میکانزمز، جیسا کہ عدم انتخاب کی ترجیح کے سگنلز کا جواب نہیں دیتے۔

سکیورٹی

ہم معلومات کو ضیاع، غلط استعمال، اور غیر مجاز کردہ رسائی، انکشاف، تبدیلی، یا تلفی سے محفوظ رکھنے کے لیے کمرشل طور پر موزوں اقدامات اٹھاتے ہیں۔ تاہم، براہ کرم سمجھیں کہ ایسا کوئی بھی سکیورٹی سسٹم نہیں جس میں رخنہ اندازی نہ کی جا سکتی ہو۔ ہم اپنی ڈیٹا بیسز کی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے نہ ہی ہم یہ ضمانت دے سکتے ہیں کہ آپ کی جانب سے ہمیں فراہم کی جانے والی معلومات انٹرنیٹ پر ہمیں یا ہماری طرف سے فراہمی کے دوران کسی رکاوٹ کا شکار نہیں ہو گی۔

برقراری

ہم آپ کے اور آپ کی جانب سے ہماری سائٹ کے استعمال کے متعلق معلومات تب تک برقرار رکھتے ہیں جب تک کہ اس رازداری کی پالیسی میں مختصراً بیان کردہ ہمارے جائز کاروباری مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ان کی ضرورت ہو۔ مخصوص مدتیں جن کے لیے ہم معلومات برقرار رکھتے ہیں وہ معلومات کی نوعیت اور ان کے حوالے سے ہماری ضرورت کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ ہم قابل اطلاق قوانین کی طرف سے اجازت یافتہ، انڈسٹری کے معیارات کی جانب سے تجویز کردہ اور معاہدات اور دیگر قانونی فرائض میں بیان کردہ کم سے کم ضروری برقراری کی مدت کو بھی زیر غور لاتے ہیں۔

بچوں کی رازداری

یہ سائٹ 13 سال سے کم عمر بچوں سمیت کسی کے بھی متعلق قابل شناخت معلومات جمع نہیں کرتی۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ ہم نے حادثاتی طور پر آپ کی یا کسی نابالغ کی قابل شناخت معلومات جمع کی ہیں، تو براہ کرم 1-800-843-5678 پر ہم سے رابطہ کریں۔

فریقین ثالث اور دیگر ویب سائٹس کے لیے لنکس

ہماری سائٹ میں فریقین ثالث کی زیر ملکیت یا ان کی جانب سے چلائی جانے والی ویب سائٹس، مواد، یا سروسز کے لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں، ہمارے پاس ان ویب سائٹس یا سروسز کی رازداری کے معمولات پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہے جو ہماری زیر ملکیت نہیں ہیں۔ہم کسی بھی فریق ثالث ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسیز کا جائزہ لینے یا اس حوالے سے تفصیلات کی درخواست دینے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کون سی معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور انہیں کیسے استعمال اور/یا منکشف کیا جاتا ہے۔

اس رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں

ہم اپنے عمل، ٹیکنالوجی، قانونی تقاضوں اور دیگر عوامل میں تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کے لیے اس رازداری کی پالیسی کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔اس رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں کیے جانے پر، یہ پوسٹ کرنے پر فوراً موثر ہو جائیں گی۔ ہم اپنی معلومات کی عمل کاری کے معمولات کے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اس رازداری کی پالیسی کا وقتاً فوقتاً جائزے لینے کے حوالے سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس حد تک کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں اہم تبدیلی ہوتی ہے، تو قابل اطلاق قانون کی جانب سے نئی رازداری کی پالیسی کے حوالے سے جہاں اور جیسے درکار ہوا آپ کی رضامندی (واضح یا مضمر) حاصل کرنے تک، آپ کی جانب سے ہمیں معلومات جمع کروانے کے وقت موجود رازداری کی پالیسی عموماً معلومات پر حاوی رہے گی۔

رابطے کی معلومات

اگر رازداری کی پالیسی کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم NEMEC کے دفتر برائے قانونی مشورہ سے The National Center for Missing & Exploited Children, 333 John Carlyle St, Suite 125, Alexandria, Virginia 22314 کے پتے پر رابطہ کریں؛ ٹیلی فون نمبر 800-843-5678؛ legal@nemec.org۔

اس رازداری کی پالیسی میں ایک "موثر” اور "آخری اپ ڈیٹ کردہ” تاریخ شامل ہے۔ موثر تاریخ سے مراد وہ تاریخ ہے جب موجود ورژن موثر ہوا تھا۔ آخری اپ ڈیٹ کردہ تاریخ سے مراد وہ تاریخ ہے جب موجودہ ورژن میں آخری مرتبہ بامعنی طور پر ترمیم کی گئی تھی۔

 

موثر ہونے کی تاریخ۔ 30 دسمبر 2022

آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کردہ۔ 30 دسمبر 2022