مدد ہر کسی کو مختلف نظر آتی ہے۔ قومی مرکز برائے گمشدہ و استحصال شدہ اطفال سے معاونت حاصل کرنے کے بے شمار طریقے ہیں۔
وسائل اور معاونت
اگر آپ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کو براہ راست رپورٹ کرنے کے متعلق معلومات سمیت آن لائن کسی مخصوص مقام سے مواد ہٹانے کے حوالے سے اضافی مدد کے خواہشمند ہیں:
NCMEC جو دیگر معاونت فراہم کر سکتی ہے اس کے متعلق معلومات اور اپنی عریاں، نیم عریاں، یا جنسی طور پر واضح تصویر یا ویڈیو کو ہٹانے کے لیے نمایاں کرنے کی غرض سے کسی آن لائن پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے کے طریقے کے متعلق مرحلہ وار ہدایات حاصل کرنے کے لیے MissingKids.org/IsYourExplicitContentOutThere ملاحظہ کریں۔ کبھی کبھار یہ اپنی تصویر یا ویڈیو ہٹوانے کا تیز ترین ذریعہ ہوتا ہے اور پلیٹ فارم کو اضافی قیمتی معلومات کے ساتھ NEMEC کو رپورٹ کرنے کے لیے متنبہ کر سکتا ہے۔
کیا آپ کا صریح مواد کہیں باہر موجود ہے؟
اگر آپ ان تصاویر کے متعلق آپ کو دھمکانے والے کسی فرد کی یا آن لائن استحصال کی دیگر اشکال کے حوالے سے رپورٹ کرنا چاہتے ہیں:
NCMEC CyberTipLine آپریٹ کرتا ہے – جو کہ آن لائن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی تمام اقسام کے لیے ایک آن لائن رپورٹنگ سسٹم ہے۔ آپ CyberTipLine رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں خواہ آپ اپنی تصویر یا ویڈیو کا اپنا ہیش Take It Down کو جمع ہی کیوں نہ کروا چکے ہوں۔ CyberTipLine رپورٹس ممکنہ تحقیق کے حوالے سے نفاذ قانون کے ادارے کے لیے دستیاب بنائی جاتی ہیں۔
NCMEC کی CyberTipline ملاحظہ کریں
اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہیں اور جذباتی معاونت کے متعلق مزید معلومات چاہتے ہیں، تو NCMEC کی دماغی صحت کی سروسز کے متعلق مزید جاننے کے لیے ذیل میں کلک کریں۔
اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہیں اور جذباتی معاونت کے متعلق مزید معلومات کے خواہشمند ہیں: آپ NCMEC کی دماغی صحت کی سروسز کے متعلق مزید جاننے کے لیے ذیل میں کلک کر سکتے ہیں اور مدد طلب کرنے کے ایک سے زائد طریقے موجود ہیں: 1-800-THE-LOST (1-800-843-5678) پر کال یا ٹیکسٹ کریں یا TakeItDown@ncmec.org پر ای میل کریں اور کوئی آپ
جذباتی معاونت کی معلومات